5 اکتوبر، 2017، 1:09 PM

پاکستان نے امریکی جنرل کے بیان کو رد کردیا

 پاکستان نے امریکی جنرل کے بیان کو رد کردیا

پاکستانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے دہشت گردوں کے ساتھ آئی ایس آئی کے رابطے کے حوالے سے امریکی جنرل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنرل ڈن فورڈ کا بیان بے بنیاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا  نے دہشت گردوں کے ساتھ آئی ایس آئی کے رابطے کے حوالے سے امریکی جنرل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنرل ڈن فورڈ کا بیان بے بنیاد ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے، پاکستان نے اپنے علاقے دہشتگردی سے پاک کیے ہیں، دہشت گرد گروپوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر سابق امریکی وزیر خارجہ کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔ پاکستان میں کسی قسم کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، امریکی فوج اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آئی ایس آئی اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے جنرل ڈن فورڈ کا بیان بے بنیاد ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی تاہم افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

News ID 1875744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha